Monday January 20, 2025

پی ایس ایل فائنل لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے فائنل میچ میں محمد حفیظ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اَسی رنز بنائے جس سے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف ملا، اننگز کے آخر ہیری بروک اور ڈیوڈ ویئس نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔

’آج سرپرائز ڈے ہے ‘ شاہد آفرید ی نے پی ایس ایل فائنل سے قبل پیغام جاری کردیا

لاہور قلندرز کا فائنل میچ میں ٹاس جیت کر آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر بلے باز فخر زمان صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر آؤٹ ہوئے، لاہور کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں ذیشان اشرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے، عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کامران غلام اور محمد حفیظ نے لڑکھڑاتی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ بعد ازاں کامران غلام بھی 15 رنز بنا کر آصف آفریدی کا شکار بن گئے تاہم محمد حفیظ نے ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور 46 بولوں پر 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان فائنل میچ کھیلا جارہا ہے۔ قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا پلان بنایا تھا تاہم ٹاس لاہور کے حق میں رہا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو3 سال مکمل، پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر

ریحام خان کومراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیج دیا

FOLLOW US