سانگلہ ہل (مانیٹرنگ ڈیسک )حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ سانگلہ ہل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف بننا آسان نہیں ۔اس کےلئے بڑے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ یہ نوازشریف ہی ہیں جو پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ یہ 1993کا واقعہ ہے۔ دیال سنگھ کا مقام تھا ۔ آس پاس گولیوں کی بوچھاڑ تھی۔لوگوںنے نوازشریف کو کہاکہ گاڑی میں بیٹھ جائیں فائرنگ ہو رہی ہے تونوازشریف نے جواب دیا کہ میرے کارکن باہر موجود ہیں میں بھی ان کے ساتھ ہوں ۔ چاہے میری جان چلی جائے ۔ ہیلری کلنٹن نے بھی عدلیہ بحالی تحریک میں نواز شریف کو خبردار کیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے ۔
لیکن نوازشریف جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑے رہے۔ حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ میری بوڑھی دادی اٹک جیل کے باہر گھنٹوں کو اپنے بیٹے سے ملاقات کا انتظار کر تی تھیں۔ موٹر وے نواز شریف نے بنائی ۔ایٹمی دھماکے نوازشریف نے کیے ۔ اور نوازشریف آج بھی عوام کے بیچ میں کھڑا ہے ۔ جہانگیر ترین کا جہاز تو لودھران الیکشن میں ہی کریش ہوگیا۔