کراچی(نیوز ایجنسیاں)کراچی میں لڑکیوں کو ورغلا کر فارم ہا ئوس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان دانیال احمد، آفاق احمد، اسد نیازی اور غفران مرزا کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرنے کی
استدعا کی جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو 28 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے لیکن گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے جب کہ متاثرہ لڑکیوں کی کوئی فیملی منظرعام پر نہیں آئی جس کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔عامر فاروقی نے کہا کہ کیس میں پولیس کو بہت سارے شواہد ملے ہیں، گرفتار ملزمان نے فارم ہاوس کی نشاندی بھی کرلی اور فارم ہاوس کے اسٹاف کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے بر آمد ہونے والا اسلحہ بھی غیر قانونی ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اب تک کتنی لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اس کی ابھی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی لیکن ملزمان تین چار سال سے اس گھنانے فعل میں ملوث تھے اور ان کا ہدف کالج کی لڑکیاں تھیں۔واضح رہے پولیس نے گزشتہ روز ہی لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھالیکن ملزمان تین چار سال سے اس گھنانے فعل میں ملوث تھے اور ان کا ہدف کالج کی لڑکیاں تھیں۔واضح رہے پولیس نے گزشتہ روز ہی لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا