Thursday February 13, 2025

رائیونڈ دھماکے میں ملوث دہشتگرد گرفتار۔۔ تعلق کس ملک سے نکلا؟؟؟جان کر آپ کا خون کھول اٹھے گا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ دھماکے کے مبینہ سہولت کار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا جن کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے۔رائے ونڈ لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیشی اداروں نے اہم پیش رفت کی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار کو اس کے ساتھی سمیت اندرون شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات اور دوسرے کا افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ سہولت کار نے خود کش حملہ آور کو جائے وقوعہ تک پہنچایا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش

حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس افسران اور جوان تھےِ۔گزشتہ روز لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس چوکی پر خود کش حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔