Monday February 17, 2025

تحریک انصاف کا بڑا سیاسی چھکا۔،،مخالف جماعت کے ایک اور رکن اسمبلی کی وکٹ اڑا لی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں قومی وطن پارٹی کی وکٹ گرا دی ۔ایم پی اے معراج ہمایون نے تحریک انصا ف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں قومی وطن پارٹی کی رکن اسمبلی معراج ہمایون نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ضلع صوابی میں جلسے میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔معراج ہمایون قومی وطن پارٹی کی خواتین مخصوص نشست پرمنتخب ہوئی تھیں وہ سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیںان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی

میں انیس سو چھیانوے میں رہی ہوں اب دوبارہ حصہ بننے جا رہی ہوں،معراج ہمایون سال انیس سو چھیانوے میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر تھیں۔