سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر انہیں بیرونِ مُلک جانے کے لیے عدالت کی جانب سے ریلیف نہ دیا گیا تو وہ علاج کے لیے باہر جانے کی بجائے ملک میں ہی رہنے کو ترجیح دیں گے۔ حکومت کی جانب سے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کی شرط نے صورتِ حال میں پیچیدگی پیدا کر دی ہے۔اس حوالے سے نواز شریف کے خاندان اور لیگل ٹیم نے سر جوڑ لیے ہیں جبکہ نواز شریف کی صحت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کی اجازت کو ضمانتی بانڈز سے مشروط کرنے کے فیصلے کے خلاف آج ہی عدالت سے رجوع کیا جائے

گا۔اس حوالے سے ن لیگ کی درخواست تیار جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے ایڈووکیٹ امجد پرویز لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی ایماء پر درخواست دائر کریں گے۔اگر عدالت نے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دی تو وہ باہر چلے جائیں گے۔ تاہم اگر عدالت کی جانب سے انہیں ریلیف نہ دیا گیا تو وہ بیرونِ ملک نہیں جائیں گے۔نواز شریف نے اس فیصلے سے خاندان کے دیگر افرا د کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے کے لیے راضی نہیں تھے، تاہم وہ اپنی والدہ، بیٹی اور بھائی شہباز شریف کی جانب سے اصرار کرنے پر راضی ہو گئے تھے۔ ان کے اہلِ خانہ اُن کی مسلسل بگڑتی ہوئی صحت پر خاصے پریشان ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پی ایس ایل کے حوالے سے سب سے بڑی خبر، شعیب ملک کی ملتان سلطانز کی ٹیم سے چھٹی، اب کس ٹیم کا حصہ بنیں گے

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy