مولانا فضل الرحمان استعفیٰ لینے نہیں بلکہ اُسترا چھیننے آئے تھے آزادی مارچ کا مقصد کیا تھا؟ حامد میر نے بڑی خبر دیدی


اسلام آباد : ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و کالم نگار حامد میر نے اپنے حالیہ کالم میں کہا کہ میں نے ایک صاحب اختیار سے بات کی اور میڈیا کی آزادی کی بات ہونے پر میں نے کہا کہ اس میڈیا میں آزادی صرف اُن کے پاس ہے جو حکومت کے خوشامدی ہیں، جو حکومت پر تنقید کرتا ہے اُس کا حال تو پوری دنیا کو معلوم ہے۔

صاحب اختیار نے کہا کہ تم میڈیا والوں نے کئی دنوں سے نواز شریف کی بیماری کے معاملے پر حکومت کو دیوار کے ساتھ لگا رکھا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو ہم نے بیمار کیا ہے۔ ہم تو آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں لیکن میڈیا ہمیں آئین و قانون کا دشمن بنا کر پیش کر رہا ہے۔حامد میر نے بتایا کہ میں نے عرض کیا کہ چلیں نواز شریف کو چھوڑیں آپ یہ دیکھیں کہ جب عمران خان نے 2014ء میں دھرنا دیا تھا تو میڈیا کنٹینر سے اُن کی لمبی لمبی تقریریں براہِ راست نشر کرتا تھا لیکن جب سے مولانا فضل الرحمٰن کنٹینر پر چڑھے ہیں تو ایک آدھ کے سوا میڈیا نے اُن کی کوئی تقریر براہِ راست نشر نہیں کی۔ یہ سُن کر صاحبِ اختیار نے زور دار قہقہہ لگایا اور کہا کہ دھرنا تو صرف ڈی چوک میں ہوتا ہے، پشاور موڑ پر دھرنا نہیں صرف ڈرامہ ہوتا ہے۔ میں نے پوچھا کہ اگر مولانا نے ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کر دیا تو پھر کیا ہوگا؟ صاحبِ اختیار نے کہا کہ اس کا مطلب ہے مولانا پاکستان کے دشمنوں کی مدد کر رہا ہے اور دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہا ہے۔

حامد میر نے اپنے کالم میں لکھا کہ صاحبِ اختیار نے قدرے سنجیدہ لہجے میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج تم نے مجھے کافی نئی باتیں بتائی ہیں اب آخر میں یہ بھی بتا دو کہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد کیا لینے آیا ہے؟ میں نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ میرے پاس جواب موجود ہے لیکن آپ وعدہ کریں کہ ماریں گے تو نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نہیں نہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے تم بلا جھجک جواب دو۔ میں نے کہا کہ مولانا استعفیٰ لینے نہیں آیا وہ کسی کے ہاتھ سے اُسترا چھیننے آیا ہے کیونکہ اُسے یقین ہے کہ بہت جلد یہ اُسترا چلنے والا ہے اور کسی نہ کسی کی گردن زخمی ہونے والی ہے وہ تو کسی گردن کو بچانے آیا ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ مجھے مولانا صاحب سے اتفاق بھی ہو وہ جانیں اور آپ جانیں۔ حامد میر نے مزید کہا کہ مولانا نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اہم شاہراہیں بند کرنے جا رہے ہیں لیکن خطرہ یہ ہے کہ استرا چھینتے چھینتے وہ خود استرے کا شکار نہ ہو جائیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پی ایس ایل کے حوالے سے سب سے بڑی خبر، شعیب ملک کی ملتان سلطانز کی ٹیم سے چھٹی، اب کس ٹیم کا حصہ بنیں گے

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy