’’ابا جی مزید دیر مت کریں جلد سے جلد۔۔۔‘‘نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت، حسین نواز نے ڈیل کے حوالے سے بڑا پول کھول دیا


لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے والد کو مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔حسین نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیا ایک امراضِ دل، گردہ، پلیٹ لیٹس اور سٹروک کا خطرہ رکھنے والے مریض کا علاج ایک ماہ میں ختم ہو سکتا ہے؟عدالتی فیصلوں کے بعد دو ہفتے کا وقت کیونکر ضائع کیا گیا؟یہ آفر گھٹیاسیاست کی بدترین مثال ہے،بالفاظ دیگر حکومت کی طرف سے انکار ہے بس دکھانے کو قواعد و ضوابط کا بہانہ ہے۔خیال رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے،

وہ 4 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جاسکیں گے اور اس کیلئے انہیں یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان پلان بی میں سب کچھ کھوسکتے ہیں جو وہ پلان اے میں حاصل کرچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان سڑکیں بند کرکے دوسروں کی حق تلفی کا باعث بنیں گے ۔جیونیوز کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سڑکیں بند کرکے دوسروں کی حق تلفی کا باعث بنیں گے ، جگہ جگہ سڑکوں کو بند کرنے سے کسی بھی جگہ پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ تصادم کاخطرہ موجود ہے اور اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔سلیم صافی کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان جس طرح اپنے پلان اے میں جو کچھ حاصل کرچکے ہیں ہوسکتاہے کہ کہیں وہ اپنے پلان بی میں اس کوکھو نہ دیں کیونکہ جگہ جگہ جب مولانا فضل الرحمان کے کارکن نکلیں گے تو اس جگہ ان کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی مرکزی قیادت نہیں ہوگی جس طرح اسلام آباد کے اجتماع میں تھی جو کارکنوں کو کنٹرول کرسکتی ہے ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پی ایس ایل کے حوالے سے سب سے بڑی خبر، شعیب ملک کی ملتان سلطانز کی ٹیم سے چھٹی، اب کس ٹیم کا حصہ بنیں گے

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy