تمھیں تو ہم عبرت کا نشان بنائیں گے۔۔۔مولانا فضل الرحمان کے دھرنا ختم ہوتے ہی حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ ختم کیے جانے کے اعلان پر حکومتی موقف بھی سامنے آگیا ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کادھرناختم کرنے کا اعلان بہت اچھا اقدام ہے۔جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا حق ہے ۔ پرامن رہیں اور کوئی غیر

قانونی اقدام نہ کریں ۔ تعمیری اپوزیشن کی طرف آجائیں ۔ ایشوز پر جہاں حکومت غلط جائے اس کی تصحیح کریں اور جہاں ٹھیک جائے اس کا ساتھ دیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دھرنے کے شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی زندگی متاثر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی پرامن احتجاج تو ٹھیک ہے لیکن کوئی غیرقانونی چیز کرنا لوگوں کی زندگی کو متاثر کرنا یہ قابل قبول نہیں ہے احتجاج ضرور کریں لیکن پرامن رہیں اور لوگوں کی زندگی کو متاثر نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا ہمارے مہمان تھے انہوں نے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر مشروط طور پر اجازت ملنے کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مشروط طور پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ نواز شریف کے فیصلے کے بعد سکیورٹی بانڈ کے معاملے پر شریف فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے، شریف فیملی نے اس سلسلے میں اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف وکلا سے مشاورت کے بعد نواز شریف کے علاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ وہ 4 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جاسکیں گے اور اس کیلئے انہیں یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ؟صرف 8 رنز پر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy