’’ہم نے میاں صاحب کو کھلی آفر کی مگر۔۔۔‘‘ نواز شریف نے حکومت کی بات ماننے سے کیوں انکار کر دیا؟شیخ رشید کے ملکی سیاست میں تہلکہ مچا دینےو الے انکشاف


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ہمارے سیاستدان چھوٹی چھوٹی باتوں کو انا کا مسئلہ بنالیتے ہیں،نواز شریف کوحکومت کی اس آفر سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کھلے
دل سے فیصلہ کیاہے اور اب اگر ن لیگ کی طرف سے اس کوایشو بنایا جارہاہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدان چھوٹی چھوٹی باتوں کو انا کا مسئلہ بنالیتے ہیں،نواز شریف کوحکومت کی اس آفر سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کوئی ان سے وصولی تو نہیں کررہی ہے بلکہ ان سے تو ضمانت لی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کے حوالے سے بڑے سخت بیانات دیئے ہیں اور اب نواز شریف کیلئے اتنی بڑی رعایت کی ہے تو نواز شریف کواس سے فائدہ اٹھاناچاہئے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر مشروط طور پر اجازت ملنے کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مشروط طور پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ نواز شریف کے فیصلے کے بعد سکیورٹی بانڈ کے معاملے پر شریف فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے، شریف فیملی نے اس سلسلے میں اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف وکلا سے مشاورت کے بعد نواز شریف کے علاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ وہ 4 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جاسکیں گے اور اس کیلئے انہیں یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ؟صرف 8 رنز پر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy