لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران جوتا پھینکنے والے تین گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گڑھی شاہو تھانے میں یہ مقدمہ اے ایس آئی اکبر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ جوتا پھینکنے اور نعرے بازی کے عمل میں ملوث تین ملزمان کے خلاف سولہ ایم پی او، 506 اور 355 دفعات کا اندراج کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف جونہی تقریر کے لئے ڈائس پر پہنچے تو حافظ منور نامی ایک شخص نے تاک کر نشانہ باندھتے ہوئے ان پر جوتا پ
ھینکا جو ان کے کندھے پر جا لگا۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ ممتاز قادری کی پھانسی، ختم نبوت قانون میں ترمیم اور اسلام آباد دھرنے کے شرکا کےخلاف ریاستی طاقت کے استعمال کی بنا پر نوازشریف پر جوتا اچھالا گیا ہے۔