Friday February 14, 2025

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف سے معافی مانگ لی،، نوازشریف کو بھی سرپرائز دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان بالا میںگہما گہمی کے بعد ہاتھا پائی بھی شروع ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایوان میں زبردست نعرے بازی شروع کر دی گئی۔ جس کی پہل مسلم لیگ (ن) نے کی جس کے بعد پیپلزپارٹی نے نعرے لگائے اور جب نعرے باز ی کے اس مقابلے میں تحریک انصاف کے حامد الحق شامل ہو ئے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبد اللہ عباسی نے آکرمبینہ

طور پر ان کا گلا دبانا شروع کر دیا ۔ جس کے بعد خاصی بد مزگی پید اہو گئی۔ تاہم اب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف سے معافی مانگ لی ہے ۔