ڈیل نہیں مجبوری۔۔وزیر اعظم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ حامد میر حقیقت سامنے لے آئے


اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے جب کہ حکومت نے بھی نواز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس تمام صورتحال میں این آر او کی بازگشت سنائی دینے لگ گئی ہے۔اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو باہر بھیجنے ہر مجبور ہے وہ یہ فیصلہ اپنی خوشی سے نہیں کر رہے،کیونکہ نواز شریف کی طبیعت واقعی خراب ہے،ڈاکٹرز خود لکھ لکھ کر دے رہے ہیں کہ نواز شریف کو لاحق بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی،اس کے لیے ان کے بیرون ملک سے کچھ ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔

یہ نقطہ بھی قابل غور ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس اتنے ہیں کہ وہ فضائی سفر کر سکتے ہیں یا نہیں۔ حامد میر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ سو فیصد ان کی صحت کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا کیونکہ حکومت نہیں چاہتی کہ خدنخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو اس کا الزام ہم پر آئے۔کچھ لوگ اس صورتحال میں عجیب و قسم کی باتیں کر رہے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جا رہا ہے تاہم یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئیے کہ آج ہی ن لیگ کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن نواز رانجھا نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔اگر کوئی ڈیل ہوتی تو ن لیگ ایسا نہ کرتی۔نواز شریف بیمار ہیں،اسی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جا رہا ہے،کسی کو بھی اس سے کسی ڈیل کی باتیں نہیں نکالنی چاہئیے کیونکہ یہ صحت کا معاملہ ہے۔ حامد میر نے مزید کہا کہ نعیم الحق کی جو رائے ہیں وہی عمران خان کی رائے ہے،جو وزراء ڈیل کی بات کر رہے ہیں انہیں شاہد وہ لا علم ہوں۔جو ڈیل کی بات کر رہے ہیں وہ عمران خان پر الزام لگا رہے ہیں لیکن میرے خیال سے عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق
بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے

سپورٹس
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب
اسے کہتے ہیں ہمدردی۔!!! ٹینس کی دنیا کی نامور کھلاڑی ’’ماریا شراپووا‘‘ نے اپنی سب سے قیمتی چیز پاکستان کیلئے قربان کردی
ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا
خوش آمدید۔!!! قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں خوشیوں کا سماں۔۔۔ مٹھائیاں تقسیم، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
شاہد آفریدی کو ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں انہیں اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا، ہربھجن سنگھ شدید مشتعل
آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی قربانی معروف آسٹریلوی کرکٹر نے بڑی پیش گوئی کردی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy