بریکنگ نیوز: جمعیت علمائے اسلام میں ہلچل۔۔۔ 2 بڑی گرفتاریاں ہوگئیں


اسلام آباد ( ویب ڈیسک) نیب اِن ایکشن، جمعیت علمائے اسلان فضل الرحمان کے رہنماء اور کے پی کے اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی کے خلاف انکوائری تیز کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ، احتساب عدالت نے غیرقانونی بھرتی کیس میں ملزمان کا 13 روزہ ریمانڈ بھی منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمعیت علمائے اسلام کے اہم لیڈر اکرم خان درانی کے خلاف بطور سابق وزیر ہاوسنگ انکوائری کی جار ہی ہے، اکرم خان درانی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیر غیر قانونی طور پر بھرتیاں اور تعیناتیاں کیں،

اس کیس میں نیب کی جانب سے مختار بادشاہ خٹک اور محمد عاطف نامی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، مختار بادشاہ بطور ممبر ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی اور چیف ایڈمن پاک پی ڈبلیو ڈی غیر قانونی طور پر بھرتیاں کرتے رہے، جبکہ محمد عاطف ملک پردرخواست گزاروں کوپی ڈبلیو ڈی میں نوکریوں کے لیے جعلی دستاویزات دینے کا الزام ہے۔ میں مختار بادشاہ خٹک اور عاطف ملک کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں،ملزمان نے بھرتیوں میں غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ لوگوں کی جعلی ڈومسائل بنا کر بھرتیاں کی ہیں،ملزمان اکرام درانی سے ملتے رہے ہیں،یہ دیکھنا ہے اکرام درانی کا کیا رول ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے اکرم خان درانی اور ان کے بیٹے جو کہ بنوں سے رکن قومی اسمبلی ہیں، زاہد درانی کو طلب کیا تھا ، نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے دو منصوبوں ٹھیلیاں اور بہارہ کہو پراجیکٹ سے متعلق اکرم خان درانی کو 7 اکتوبر پر طلب کیا تھا جہاں ان سے نیب راولپنڈی کی ٹیم نے 4گھنٹوں سے زائد وقت تک تحقیقات کی گئیں،


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں
تشویش ناک بریکنگ نیوز! دہشت گردوں کا سیکورٹی فورس پر حملہ، شہادتیں
پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی
دہشتگردوں نے وار کر دیا۔۔۔!!! یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، شہادتوں کی اطلاعات

سپورٹس
پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری۔۔۔ سب کے پسندیدہ باؤلرکس ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ جانئے
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا
قومی ٹیم میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ بھی ختم , عدالت نے بلے باز شرجیل خان کے حق میں بڑا فیصلہ سُنادیا
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
شعیب اختر کو بھول جائیں۔۔۔!!! سالوں بعد پاکستان کو ’ فاسٹ باؤلر ‘مل گیا ، 19 سالہ باؤلر نے ہر طرف دھوم مچا دی
بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy