چین نے پاکستان کو5ارب ڈالرز مالیت کا دنیا کا جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کردیا


لاہور(نیوز ڈیسک)چین کا پاکستان کو 5 ارب ڈالرز مالیت کا دنیا کا جدید ترین جنگی ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ، آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ کے حالیہ دورہ کے دوران طے کیے گئے معاملات کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو 8 جنگی آبدویزں فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پڑوسی، برادر اور دوست ملک چین نے دفاعی میدان میں پاکستان کی مزید مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حالیہ کچھ عرصے کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان اور چین دونوں ممالک کو مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ بھارت کی جانب سے اپنی اوقات سے بڑھ کر دی جانے والی دھمکیوں کے باعث خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے۔ ایسی صورتحال میں پاکستان اور چین نے دفاعی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ایک نیا دفاعی معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو 8 جنگی آبدوزیں فراہم کی جائیں گی۔ان جنگی آبدوزوں کی مالیت 4 سے 5 ارب ڈالرز تک ہوگی۔ چین کی جانب سے یہ جنگی آبدوزیں پاکستان کو مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ پاکستان نے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے چین پر اپنا انحصار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین معاشی میدان میں سپر پاور بننے کے بعد اب دفاعی انڈسٹری میں بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ایسے میں پڑوسی اور دوست ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان کیلئے یہ صورتحال بہت فائندہ مند ہے۔ جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کو جدید جنگی ٹینک اور دیگر دفاعی آلات بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں
تشویش ناک بریکنگ نیوز! دہشت گردوں کا سیکورٹی فورس پر حملہ، شہادتیں
پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی
دہشتگردوں نے وار کر دیا۔۔۔!!! یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، شہادتوں کی اطلاعات

سپورٹس
پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری۔۔۔ سب کے پسندیدہ باؤلرکس ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ جانئے
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا
قومی ٹیم میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ بھی ختم , عدالت نے بلے باز شرجیل خان کے حق میں بڑا فیصلہ سُنادیا
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
شعیب اختر کو بھول جائیں۔۔۔!!! سالوں بعد پاکستان کو ’ فاسٹ باؤلر ‘مل گیا ، 19 سالہ باؤلر نے ہر طرف دھوم مچا دی
بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy