اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل پارٹی کے سربراہ ووفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 54 ارکان ہےں، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ ایک دو دن میں کر دیا جائیگا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ نیشنل پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں جمہوری عمل کومزید
مضبوط بنا نے کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کر رہے ہیں سینیٹ انتخابات میں اس مرتبہ چیئرمین شپ بلوچستان سے ہونی چا ہئے کیونکہ ماضی میں بھی بلوچستان کیساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے دوران جو حالات وصورتحال تھی سب ان حالات وواقعات سے واقف ہے اس لئے ہماری کوشش رہے گی کہ ہم ملک میں جمہوری عمل کو رواں دواں رکھنے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو بھی جمہوری عمل سے پورا کیا جائے ہمارے پاس 54 ارکان ہیں اور ہمارے نمبر پورے ہیں لہذا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا فیصلہ پرسوں یا کل شام تک ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سابق صدر میر محمد نوازشریف سے محمود خان اچکزئی، مولانا فضل الرحمان اور میری ملاقات ہوئی اور تمام تر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور امید کر تے ہیں کہ تمام اتحادی مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے کیونکہ وقت اور حالا ت کا تقاضا ہے کہ ہم اس عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائینگے کیونکہ جب تک ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط نہیں کیا جا تا اس وقت تک جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ تمام اتحادیوں کے اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ چیئرمین سینیٹ کو مشترکہ طور پر لایا جائیگا ۔