تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے مزید لوگوں کو نکالنے کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب حکومت سے دو لوگ جا چکے ہیں۔ کچھ چیزیں سامنے نظر آتی ہیں جب کہ کچھ پسے پردہ ہوتی ہیں، شہباز گل اپنا کام اچھے طریقے سے کر رہے تھے لیکن چیف ایگزیکٹو کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم لا سکے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی لوگ نکالے جا رہے ہیں، آگے بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ میں یہ غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے کیے ہوئے اچھے کام عوام

تک ٹھیک طریقے سے نہیں پہنچا پا رہی، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اب حکومت میں ہیں۔حزب اختلاف میں رہتے ہوئے یہ تمام چیزیں اچھے طریقے سے کی جا سکتی ہیں لیکن حکومت میں آنے کے بعد اور بہت سے مسائل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور 14 نشستیں دیں، وہاں کے مسائل کا بڑا ذمہ دار ماضی ہے، اگر وقت پر پالیسیاں بنا کر مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جاتی تو آج حالات بہت مختلف ہوتے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے چند اداروں میں بہت زیادہ بدعنوانی پائی جاتی ہے اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ان میں سے ایک ہے لہٰذا اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ہمارا ملک 70 سالوں سے ایک خاص سمت میں چل رہا تھا، اب ایک دم سے اس میں تبدیلی لانا انتہائی مشکل کام ہے۔ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں۔ کوئی حکومت یہ نہیں چاہے گی کہ اتنی اہم کرسی پر کسی ایسے شخص کو بٹھایا جائے جو اپنے فرائض ٹھیک طرح نہ سنبھال سکتا ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy