قانو ن سب کے لیے برابر: غیر قانونی قبضہ اور کرپشن کیس نیب عدالت نے پرویز خٹک کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب)کی طرف سے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کرنے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی نےسوالات اٹھا دیے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئیر نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سابق وزیر اعلی کے پی پرویز خٹک کو مالم جبہ کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔شیری رحمان

نے کہا کہ نیب کی طرف سے مالم جبہ کیس انکوائری بند کرنا حیران کن ہے،نیب حکومتی وزراء کو کلین چٹ دے رہا ہےجبکہ اپوزیشن رہنمائوں کو تفتیش کے لئے جیل بند کیا جا رہا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیف جسٹس جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی نیب احتساب کے بارے میں رائے درست ثابت ہو رہی ہے۔ نیب سیاسی جوڑ توڑ(پولیٹیکل انجینئرنگ) میں ملوث ہے۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ نیب قانون صرف اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنانے کہ لئے استعمال ہو رہا ہے۔ نیب کا دوہرا معیار اب برداشت نہیں کیا جائے گا،احتساب کے نام پر انتقام نا منظور ہے،نیب تحریک انصاف کی بی ٹیم بن چکی ہے۔خیال رہےسوات کے علاقے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری اراضی کو 2014 میں ریزورٹس کے لیے لیز پر دینے کی رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں جن میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کا انکشاف ہوا تھا۔شکایات سامنے آنے پر نیب کی جانب سے مذکورہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں جس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سینیٹر محسن عزیز پہلے ہی نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان جمع

کرواچکے ہیں۔مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت محمود خان صوبائی وزیر سیاحت و کھیل تھے جبکہ محسن عزیز خیبرپختونخوا کے اسپورٹس بورڈ کے چئیرمین تھے۔اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لیے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز کو 32 سال تک کے لیے بڑھادیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy