میراوقار بحال کیا جائے اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم نہیں کروں گا، نواز شریف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنا وقار بحال کرانا چاہتے ہیں اور اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم بھی نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد مالک نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ آخری ملاقات میں سابق وزیراعظم نے صاف کہہ دیا کہ اگر ان کی بات پوری نہیں ہوتی وہ طبی بنیادوں پر ضمانت بھی نہیں لیں گے۔محمد مالک نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وقار بحال ہو،کچھ بھی ممکن ہے لیکن نواز شریف کا وقار بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔محمد مالک نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وقار بحال ہونے کے بعد نواز شریف اور

مریم نواز کو بھی جاری سیاست سے روک دیں۔سینئیر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے لیکن نواز شریف کو وقار بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ وقار بحال ہونے کا مطلب ہے کہ تمام مقدمات ختم کرنا جو اتنی جلدی ممکن نہیں اگر ایسا ہو گیا اتو ان عدالتوں کے وقار کا کیا ہو گا جنہوں نے فیصلے کیے۔کاشف عباسی نے کہا وقار عدالتی فیصلوں سے نہیں قول و فعل سے ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی اس پر رضا مند نہیں ہوں گے۔جب کہ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنی زندگی کی سب سے مشکل جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کو بھی 70 سالہ تسلط میں اس وقت سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈیل سے متعلق ہر طرح کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف سے رابطہ کیا ہے اوراس مرتبہ ان کے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بھی یہی کہا گیا کہ وہ اپنا اینٹی اسٹیبلشمنٹ مؤقف تبدیل کریں اور کچھ ماہ کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy