بھارتی پائلٹ ابھینندن کو عمران خان نے نہیں بلکہ کس نے رہا کروایا؟حامد میر نے بڑا انکشاف کردیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہےکہ ہم نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو خود واپس نہیں کیا بلکہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو ٹرمپ کے ذریعے واپس کیا ۔ حامد میر نے مزید کہا کہ اس وقت جو ہو رہا ہے وہ صرف مودی کی نہیں بلکہ بھارت سے باہر بیٹھے ان کے دوستوں کی بھی مِس کلیکولیشن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ انہوں نے آمرانہ ہتھکنڈااستعمال نہیں کیا ، وہ اس سے قبل بھی ایسا کر چکے ہیں۔ لیکن اتنا لمبا کرفیو پہلی مرتبہ لگایا گیا

ہے۔ مودی کے اس اقدام سے کافی دن پہلے ، رمضان کے آخری ہفتے میں مکہ میں ایک کانفرنس ہوئی تھی اور مکہ میں ہونے والی اسلامی تعاون کی تنظیم میں عمران خان نے بھی تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کشمیر کا ذکر کیا تھا ۔لیکن جب وہاں کا اعلامیہ جاری ہوا ،وہ تین صفحات پر مشتمل تھا، میں نے اس کو جلدی سے پڑھنا شروع کیا کیونکہ میری چھٹی حس کہہ رہی تھی کہ کشمیر کے ساتھ یہاں کچھ ہونے والا ہے۔ میں وہاں سعودی حکومت کی دعوت پر گیا تھا ، مجھے وہاں آبزرور کے طور پر مدعو کیا گیا اور مجھے حیرانی اس بات پر ہوئی کہ بھارت او آئی سی کا ممبر نہیں تھا لیکن وہاں بھارت کے کچھ کالم نگار اور صحافی بطور آبزرور بلائے گئے تھے۔میں نے یہ دیکھ کر او آئی سی اور سعودی حکومت کے کچھ حکام سے دریافت کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کو سچ کو تسلیم کرنا پڑے گا ، ایک دن بھارت او آئی سی کا ممبر بن جائے گا۔ بھارت کے کالم نگار، صحافی اورریٹائرڈ ڈپلومیٹ کو وہاں نہ صرف بطور آبزرور وہاں مدعو کیا گیا تھا بلکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہمارے ساتھ او آئی سی کی میٹنگز میں بھی شرکت کرتے تھے۔ سشما سوراج بھی اپنے مرنے سے پہلے کہہ گئی تھی کہ بھارت او آئی سی کا ممبر بنے گا۔ میں نے واپس آ کر اس حوالے سے بات کرنا شروع کی تو ہمیں کہا جا رہا تھا کہ کشمیر پر ایک بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے ، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے والا ہے۔ ہم پوچھتےتھے کہ یہ کیسے ہو گا ؟ کچھ عرصہ کے بعد عمران خان امریکہ گئےجہاں ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کر دی اور اس کے کچھ دنوں کے بعد پانچ اگست کو مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر بیک ڈور چینل کھلے ہوئے تھے۔ ابھی بھی کھلے ہوئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy