اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بشریٰ مانیکا کے ساتھ عدت کے دوران نکاح کے عمر چیمہ کے دعوے نے نئی ہنگامہ خیز صوتحال پید اکردی ہے ۔ عمرچیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف جس نکاح کا دعویٰ 18فروری کو ہونے کا کررہی ہے یہ یکم جنوری کو ہوا تھا ۔ اسے اس لئے چھپایا گیا کہ اس وقت بشریٰ
مانیکا کی عدت چل رہی تھی ۔ اور مفتی سعید کو یہ نکاح صیغہ راز میں رکھنے کے عوض تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے عہدے کی پیشکش کی گئی ۔تاہم اس پر اب بشریٰ مانیکا کے سابق خاوند خاور مانیکا کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ایسے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ میں نے بشریٰ مانیکا کو جب طلاق دی تو اس کے تین ماہ بعد عمران خان نے بشریٰ کو شادی کا پیغام بھجوایا اور نکاح عدت ختم ہونے کے بعد ہی کیا گیا تھا ۔ انھوںنے مزید کہا کہ میری بشریٰ کو طلا ق کی وجہ عمران خان نہیں تھے ۔ بشریٰ کی روحانیت کے وجہ سے پچھلے اڑھائی تین سال سے کچھ ایسے معاملات پیدا ہو گئے تھے جن کی وجہ سے یہ اقدام اٹھانا پڑا ۔انھوںنے مزید کہا کہ بشریٰ نے خلع کی درخواست نہیں دی تھی ۔ میں نے خود انھیں طلا ق دی