Sunday May 19, 2024

عدت میں نکاح ہورہا ہے۔۔بات راز میں رہے ،، آپ کو تحریک انصاف کے۔۔۔کپتان نے مفتی سعید کو کیا پیشکش کی تھی؟؟؟چونکا دینے والاانکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار عمر چیمہ نے عمران خان کی شادی کی بھی خبر بریک کر دی تھی اور اب بھی ان کی جانب سے اس شادی سے جڑےکئی انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اپنے ایک اور چونکا دینے والے بیان میں عمر چیمہ نے بتایا ہے کہ عمران خان نے اپنے نکاح کی تاریخ یکم جنوری کی بجائے 18فروری ظاہر کی۔ انھوںنے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری کو بشریٰ مانیکا عدت میں تھیں ۔ عمران خان نے اس نکاح کو صیغہ راز میں رکھنے کےلئے مفتی سعید سےخصوصی درخواست کی تھی ۔ عمر چیمہ نے مزید بتایا کہ عمران خان نے مفتی سعیدکوکہ عدت کے دوران نکاح کے بدلے تحریک

انصاف کے کور گروپ میں شامل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ عمر چیمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مفتی سعید نے اپنے قریبی حلقوں کو بتایا کہ انھوں نے جوڑے پر (عدت کے معاملے میں) اندھا بھروسہ کیا اور اگر انھوںنے کچھ بتا دیا تو بڑی قیامت کھڑی ہو جائے گی۔

FOLLOW US