Sunday May 19, 2024

سینیٹ الیکشن سے پچھلی رات ایک ایک ووٹ کا 8،8کروڑ روپے ریٹ،تحریک انصاف کے ارکان بھی دام کھرے کرتے رہے،پرویز خٹک نے عمران خان کو رپورٹ پیش کرڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ٖ ڈیسک)سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا شور سنائی دیتا رہا۔اور کم و بیش ہر جماعت ہی اس کا واویلا کرتی رہی۔ خود پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزمات عائد کیے ۔ لیکن ایم کیو ایم پاکستان کے چھ ارکان نے اپنے امیدوار کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی کو اپنے ووٹ جذبہ خیر سگالی کے تحت دیے یا اسلامی بھائی

چار ے کے ناطے؟ یہ سمجھنا خاصا مشکل ہے۔ ٹھیک اسی طرح کرپشن کے خلاف سیاسی جہاد کےلئے میدان میں اترنے والی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے بھی ووٹوں کے کروڑوں روپے ریٹ لگتے رہے ۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پرویز خٹک کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں بھی انکشاف ہوا ہے کہ کئی ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹوں کی کروڑوں روپے میں سودے بازی کی ہے۔ جس پر کپتان نے پرویز خٹک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایسے ارکان اسمبلی کی فہرست مرتب کریں جنھوںنے ووٹ بیچے ۔ اس بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ الیکشن سے قبل ووٹوں کی خریدو فروخت کےلئے رابطے ہوتے رہے ۔ اور الیکشن سے پچھلی رات ایک جنرل ووٹ کی قیمت 5سے 8کروڑ تک جا پہنچی تھی۔ ایسے رابطوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بھی شامل رہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی طہارت کےلئے ایسے لوگوں کا بروقت سامنے آنا ضروری تھا۔ ان لوگوں نے ایسا کرکے تحریک انصاف پر احسان کیا ہے ۔ اب ہمیں اپنی جماعت میں موجود کرپٹ لوگوں کو تلاش کرنے میں مشکل پیش نہیں آئے گی ۔ اور عام انتخابات میں سچے اور ایماندار لوگوں کو ہی عوام کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔

FOLLOW US