Wednesday February 12, 2025

راجہ صاحب !میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ۔۔۔ چودھری نثار نے پیپلزپارٹی رہنما کو اسمبلی ہال میں ایک ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثار کی اپنی پارٹی سے اختلافات کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اہم موقعوں پر بھی ان کی جانب سے پارٹی قیادت پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا ۔ تاہم وہ سینیٹ الیکشن کے دوران اپنا ووٹ پول کرنےپہنچ گئے ۔قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

علی خان ووٹ پول کرنے ایوان میں آئیتو انکاپرتپاک استقبال کیا گیا۔مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مشاہد حسین سید نے تالی بجا کرپرجوش اندازمیں انکااستقبال کیااور ووٹ پول کرنے تک انکے ساتھ رہے،چوہدری نثار علی خان اور مولانا فضل الرحمان نے ایک ساتھ ووٹ پول کیا،مشاہد حسین سید نے مولانا فضل الرحمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیرکاز کا ووٹ ہے،ووٹ پول کرنے کے بعد چوہدری نثار مشاہد حسین سید کو پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران اشرف کے پاس لیکر گئے اور عمران اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ووٹ مشاہد حسین کو کاسٹ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ووٹ پول کرنے قومی اسمبلی کے حال میں داخل ہوئے تو مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مشاہد حسین سید بھاگتے ہوئے انکی طرف گئے اور تالی بجا کر پرجوش انداز میں انکا استقبال کیا،اس دوران ایوان میں موجود دیگر لیگی ارکان بھی چوہدری نثار کی جانب بڑے ان کو خوش آمدیدکہا۔قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ووٹ پول کرنے قومی اسمبلی کے حال میں داخل ہوئے تو مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مشاہد حسین سید بھاگتے ہوئے انکی طرف گئے اور تالی بجا کر پرجوش انداز میں انکا استقبال کیا،اس دوران ایوان میں موجود دیگر لیگی ارکان بھی چوہدری نثار کی جانب بڑے ان کو خوش آمدیدکہا۔