Saturday July 27, 2024

مسلم لیگ (ن) کے چار ارکان اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے،، مزید پانچ کون سے ایم این ایز اعلان کرنے والے ہیں؟؟؟دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سیاسی میدان میں مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچانے کےلئے پوری طرح متحرک ہوچکی ہے۔ حکومتی جماعت کی کئی اہم شخصیات اور ارکان اسمبلی نے کپتان کی جماعت میں شمولیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔مسلم لیگ (ن) میں سیاسی بھونچال عروج پر پہنچ گیا’ 3 دن میں 4 رکن قومی اسمبلی

(ن) لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل جبکہ آئندہ چند روز میں مزید پانچ ایم این ایز رضا حیات ‘ خسرو بختیار ‘ رانا قاسم ‘ طاہر بشیر اور رانا عمر نذیر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ عام انتخابات سے قبل (ن) لیگ کا بریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ تین دن میں 4 لیگی ارکان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ مزیدپانچ ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی سےرابطہ کیا جو آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے ن لیگ کو خیر آبا کہیں گے اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کریں گے۔ (ن) لیگ کو خیر آباد کہنے والوں میں رضا حیات ‘ خسرو بختیار’ رانا قاسم ‘ طاہر بشیر اور رانا عمر نذیر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اپنے ساتھیوں سمیت اور نثار جٹ بھی پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اپنے ساتھیوں سمیت اور نثار جٹ بھی پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US