Tuesday September 17, 2024

مارچ میں 40ڈگری سینٹی گریڈ گرمی پڑنے والی ہے،پاکستانی تیار ہوجائیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی والے تیار ہوجائیں۔ مارچ میں شہر کا پارہ40ڈگری سینیٹی گریڈ سے تجاوز کرجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں گرمی کا بھی آغاز ہوجائیگا اور کراچی والوں کو شدید گرمی کا سامنا ہوگا۔ڈائریکٹر موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مکمل طو رپر گرمی کا آغاز ہوگیا ہے اور مارچ میں پارہ40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز

کرجائیگا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے

FOLLOW US