Saturday July 27, 2024

پیپلزپارٹی قیامت خیز سانحے سے نڈھال ہو گئی،خوفناک حادثے میںجا ں بحق ہونے کی اطلاعات،،پارٹی رہنما روبینہ قائم خانی کے گھر پہنچنا شروع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کو گہرے صدمے سے دو چار ہونا پڑ گیا ہے ۔ خوفناک حادثے سے ایک نوجوان کی جان جانے والے واقعے نے پوری پارٹی کو غم کے سمندر میں غوطے کھانےپر مجبور کر دیا ۔ سینئر خاتون رہنما اور سندھ کی سابق وزیر روبینہ قائم خانی کا اکلوتا بیٹا خوفناک حادثے میں چل بسا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما روبینہ قائم

خانی کا بیٹا حمزہ گاڑی کے خوفناک حادثے میں دم توڑ گیا ۔ ولیج ہوٹل کے قریب پیش حادثے کی وجہ تیز رفتاری بنی جب گاڑی قابو نہ رکھتے ہوئے سڑک کی سائیڈ وال سے جا ٹکرائی اور قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔ افسوسناک واقعے میں حمزہ فوری طور پر جاں بحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں سوار اس کا دوست بھی شدید زخمی ہو گیا ۔ حمزہ کا دوست انتہائی تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کی خبر سنتے ہی پارٹی رہنمابڑی تعداد میں روبینہ قائم خانی کے گھر جمع ہونا شرع ہو گئے

FOLLOW US