Saturday July 27, 2024

پٹرول کی نئی قیمتیں آگئیں، اب پچھلے ریٹ بھول جائیں اور جیب میں زیادہ پیسے رکھ کر پٹرول پمپ پر جائیں ورنہ بڑی پریشانی ہو گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے الیکشن سے چند ماہ قبل عام لوگون کو ریلیف دینے کی بجائے خلاف توقع اوگرا کی ظالمانہ سمری کو منظور کر لیاہے اور تیل کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔جمعرات کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر3 روپے 56 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے ،جس سے نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے62 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا،جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،

مٹی کے تیل میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کسیاتھ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 76 روپے46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

FOLLOW US