لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کی شام کو مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنما اپنی پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جانے والے ہیں۔ سینئر صحافی چودھری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کی شا م پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کئی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے چودھری غلام حسین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں جانے والےیہ رہنما جمعہ کی شا م کو 5بجے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کریں گے ۔ ان کی تعداد ایک بھی ہو سکتی ہے۔چار یا پانچ بھی اور 15بھی۔ چودھری غلام حسین نے
مزید کہا ہے کہ کسی نہ کسی کو شریف خاندان کو عدلیہ مخالف بیانات سے روکنا ہوگا۔ ان لوگوں کا ارادہ بہت زیادہ فساد مچانے کا لگ رہا ہے۔