Saturday July 27, 2024

وزرات قانون نے زینب کے قاتل کو پھانسی دے کر اس کی لاش کوشہر میں گھمانے کی تجویز دے ڈالی تاکہ لوگ اس کو یہ چیز مار سکیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے زینب کے قاتل کی لاش کو کنکریاں مارنے کی وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ہے۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا سینیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزارت قانون نے زینب قتل کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سرعام پھانسی دینے پر اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔وزارت قانون نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دیکر اس کی لاش شہر میں گھمائی جائے، لاش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جب کہ لاش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔کمیٹی نے

وزارت قانون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی لاش شہر میں اس طرح نہیں گھما سکتے، جیسے زندہ انسان کا احترام ہے اتنا ہی کسی کی لاش کا احترام ہے اور اسلام میں لاش کا زیادہ احترام ہے لہذا کسی لاش کی اس طرح بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔

FOLLOW US