Saturday July 27, 2024

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن )کو شدید جھٹکا،،رکن اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور اہم وکٹ حاصل کر لی ہے سابق رکن اسمبلی کو اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 62فیصل آباد سے (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری رضا ظفر اللہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے سلسلے میںمنعقدہ تقریب میںفواد چودھری، فردوس عاشق اعوان، امتیاز صفدر وڑائچ ، نذر گوندل ، خرم شہزاد ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد

چودھری کاکہنا تھا کہ فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے خواہش مند مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ لوگوں نے اپنی قیادت کی حقیقت آشکار ہونے پر اپنے ضمیر کی آواز سننا شروع کر دی ہے۔

FOLLOW US