Monday January 13, 2025

قصور میں ایک امام مسجد نے ایک 7سالہ بچے کو فحش ویڈیو دکھا کر اس سے ساتھ کون سا گھنائونا کام کر ڈالا؟؟لوگوں نےمار پیٹ کر پولیس کے حوالے کر ڈالا

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب زیادتی اور قتل کے دلخراش واقعے کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ کھڑا ہونے کے بعد بھی قصور میں انسانیت سوز اقدامات کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ اب ایک امام مسجد کے حوالے سے انتہائی شرمناک خبر آگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قصور کے علاقے پھول نگر میں ایک امام مسجد نے ایک سات سالہ بچے کو فحش فلم دکھا کر اس سے زیادتی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق دیووالا میں امام مسجد قاری ثاقب نے اپنے 7سالہ شاگرد رحمٰن علی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔بتایا جاتا ہے کہ قاری ثاقب نے پہلے 7سالہ شاگرد رحمٰن علی کو فحش فلم دکھائی اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران رحمٰن علی کی چیخ و پکار سن کر

لوگ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے قاری ثاقب کو تشدد کے بعد مسجد کے ایک کمرے میں بند کر کے پولیس کو اطلاع دیدی۔ پولیس نے قاری ثاقب کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

FOLLOW US