لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)باضابطہ اعلان ہونے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی ملک میں ہر جگہ موضوع بحث ہے ،(ن) لیگ کے بعض رہنمااور کارکن پی ٹی آئی کے دوستوں کو مبارکباد دیتے رہے ۔ گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر، تجارتی مراکز اور خصوصاً سیاسی حلقوں میں عمران خان کی تیسری شادی موضوع بحث رہی ۔ بعض لوگوں کا کہنا تھاکہ عمران خان کی شادی ان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے اس لئے اسے زیر بحث نہیں لانا چاہیےتاہم سیاسی حلقوں خصوصاً اپوزیشن کی جانب سے اس شادی کو لے کر خوب بحث و مباحثہ جاری ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ (ن) لیگ سے وابستگی رکھنے والے رہنماؤں اور کارکنوں جن کی پی ٹی آئی
کے لوگوں سے دوستیاں ہیں کی جانب سے فون کر کے اور ملاقاتوں میں انہیں اس شادی پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔ عمران خان کی تیسری شادی کا سوشل میڈیا پر بھی چرچاہے ۔حیرت انگیز طورپر ن لیگ کے زیادہ تررہنماؤں نے عمران خان کی تیسری شادی پر مثبت تبصرے کئے۔