Saturday July 27, 2024

پاکستان کے پسماندہ شہر میں ایک ڈاکٹر خوبصورت نرسوں پر گندی نظر رکھتا تھا۔۔ دوران ڈیوٹی ان سے کون سی شرمناک حرکتیں کرنے لگا کہ سب نے پکڑ کر چھترول کر ڈالی

میرپورخاص(مانیٹرنگ ڈیسک ) سول اسپتال میں نرسوں نے ہراسانی پر سینئر ڈاکٹر کو پیٹ ڈالا۔سول اسپتال میرپور خاص کے نرسنگ ٹریننگ سینٹر کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نامعلوم افراد اور ٹرینی نرسسز نے او ٹی انچارج ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نرسوں نے ڈاکٹر پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کرکے ڈاکٹر کو لہولوہان کردیا۔نرسسز کے حملے سے متعلق ڈاکٹر رمیش کمار ہوتوانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھ پر سراسر الزام ہے مجھے معلوم ہے، یہ سب کس نے کیا ہے میں نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ڈاکٹر رمیش

کمار ہوتوانی پر تشدد کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رمیشں ناصرف انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا بلکہ انہیں غیر اخلاقی پیغامات بھی بھیجتا تھا۔اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر اقبال بھرگڑی کا کہنا ہے کہ معاملے کی انتہائی باریک بینی سے جانچ کے لیے انکوائری کرا رہے ہیں جو ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

FOLLOW US