Saturday July 27, 2024

عمران خان ہنی مون منانے کس ملک میں جائیں گے؟؟ ناراض بیٹوں کا کیا ہو گا؟؟ پلان بنا لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی جبکہ ہنی مون برطانیہ میں منائیں گے۔ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے عمران خان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد ہوگا جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ولیمہ میں پارٹی کے رہنما اور ان کے قریبی دوست شرکت کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نینجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اب شادی شدہ مرد بن گئے ہیں اور ان کی نیک خواہشات عمران خان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نکاح کے بعد لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین تحریک انصاف تیسری شادی کے بعد اہلیہ بشری مانیکا کو رات کو ہی لاہور سے بنی گالہ لے آئے تھے اور اس وقت بشری مانیکا عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف نے تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دیں جب کہ عمران خان کل (منگل )سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہنی مون برطانیہ میں منائیں گے، وہ اہلیہ کے ساتھ جلد لندن جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق

زلفی بخاری کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اپنی نئی دلہن کے ساتھ ایک ہفتہ لندن اور اسکاٹ لینڈ میں گزاریں گے۔عمران خان کے قریبی دوست دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی لندن میں کریں گے۔ عمران خان اپنی نئی شادی پر بیٹوں سلمان اور قاسم کو اعتماد میں لیں گے۔ نوبیاہتا جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جائے گا۔ادھر پی ٹی آئی ترجمان نے ہنی مون کے لئے بیرون ملک جانے کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔خیال رہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بریک کی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف نے اس کی تردید کی اور اب گزشتہ روز پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشری مانیکا کے نکاح کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔.

FOLLOW US