Thursday December 26, 2024

کیپٹن صفدر کی گرفتاری۔۔عدالت نے دھماکے دار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیو زا یجنسیاں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر نیب اہلکاروں نے انہیں لندن سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا تھا۔بعدازاں احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھاتاہم نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔جسٹس

عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام ہائیکورٹ کے ڈویڑن بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کے بعد 14 دسمبر 2017 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو پیر کو سنایا گیا۔اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست مسترد کردی اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔

FOLLOW US