Sunday January 19, 2025

پاکستان میں خوفناک واقعہ پیش آگیا،ایک ساتھ قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر گوجوانوالہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کی اطلاعات آگئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سمن آباد میںایک تیز رفتار کار گندے نالے میں گر گئی ۔ افسوسناک واقعے میںچار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے بھر میں کہرام مچ گیا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے

FOLLOW US