Tuesday September 17, 2024

راولپنڈی میں دوکان پر کام کرنے والا لڑکا دو ماہ تک اپنی 15سالہ بہن سے زیادتی کرتا رہا ،دوکاندار بھی اپنا ” حصہ کھرا ” کرتا رہا، میڈیکل رپورٹ میں ہولناک انکشافات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے آریا محلے میں پندرہ سالہ بہن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک اس کے بھائی اور اس کا دوکاندار مالک نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر مبینہ ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بچی کا

میڈیکل بے نظیر ہسپتال سے کرا لیا گیا ہے ¾ دونوں ملزمان کا بھی میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔پولیس کو آریا محلے کے ایک رہائشی مزمل نے رپورٹ درج کرائی تھی۔مزمل نے اپنی شکایت میں پولیس کو بتایا کہ وہ درزی کا کام کرتا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا اٹھارہ سالہ شاہد کمیٹی چوک میں عمران نامی شخص کے ساتھ کارپینٹر کا کام کرتا ہے اور ان کے مطابق اس کی بیٹی کو اس کا بیٹا اور مالک دوکان دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔مزمل نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی شکایت پر انھوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد میرے بیٹے کو گھر سے جبکہ دوکان کے مالک عمران کو کمیٹی چوک سے گرفتار کرلیا ہے۔وارث خان تھانے کے ایس ایچ او یاسر کیانی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔ بیٹی کی شکایت پر انھوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد میرے بیٹے کو گھر سے جبکہ دوکان کے مالک عمران کو کمیٹی چوک سے گرفتار کرلیا ہے۔وارث خان تھانے کے ایس ایچ او یاسر کیانی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔

FOLLOW US