Tuesday September 17, 2024

“میرے لئے بہت دعا کرنا ، میری تیسری شادی ہے,,, کپتان نے جب اپنی ایک بہن کو میسج کیا تو کیا جواب ملا؟؟؟آپ چونک اٹھیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن اور ان کی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر میں منعقد ہوئی تھی۔ شادی میں بشریٰ مانیکا کے اہل خانہ کے علاوہ عمران خان کے دو قریبی دوستوں سے شرکت کی تھی۔ گزشتہ روز عمران خان کے نکا ح کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی بہنیں ان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کے خلاف تھیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جب تیسری شادی کے حوالے سے اپنی ایک بہن کو میسج کر کے دعا کا کہا تو

انہوں نے میسج کا جواب ہی نہیں دیا۔ عمران خان نے میسج میں اپنی بہن کو لکھا تھا کہ ”میری شادی ہونے والی ہے میرے لئے دعا کریں”۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق کی ہے جبکہ بشریٰ بی بی کی یہ دوسری شادی ہے

FOLLOW US