Thursday January 2, 2025

2018کپتان کی خوش قسمتی کا سال۔ عمران خان کی شادی کی پیشگوئی تو سچی ثابت ہوگئی۔۔ اب وزیراعظم بننےکی کیا پیشگوئی ہے؟؟؟خاتون ماہر نجوم نے یہ بھی بتا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی ہوگئی ہے۔ ان کی تیسری بیوی بننےوالی خاتون کا نام بشریٰ بی بی ہے۔ شادی کی تقریب اتوار کو لاہور میں منعقد ہوئی۔ اب یہ بتایا جارہا ہے کہ ولیمہ کی تقریب بھی سادگی سے ہوگی او ر عمران خان کے قریبی دوستوں اور بشریٰ بی بی کے خاندان کے افراد کے علاوہ کسی کو بھی مدعو نہیں کیا جا رہا ۔

معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے اس شادی کی پیشگوئی کر دی تھی ۔ اور اب چونکہ یہ پیشگوئی درست ثابت ہو گئی ہے اسلئے لوگوں میںیہ جاننے میں بھی دلچسپی پیدا ہو گئی ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی کیا پیشگوئی ہے۔ سامعہ خان نے اس بارے میں ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیسری شادی کی پیشگوئی میں نے کی تھی ۔اور یہ بالکل درست نکلی ہے ۔تاہم عمران خان کی شیروانی پر مجھے وزیراعظم بننے کے ستارے کہیں پر بھی دکھائی نہیں دے رہے۔ سامعہ خان نے کہا کہ میرا قیاس حقیقت کے بالکل قریب تر ہے۔ اگرچہ رواں برس عمران خان کے لئے خوش قسمتی کا سال ہے لیکن مجھے عمران خان 2018کے الیکشن میں وزیراعظم بنتے دکھائی نہیں دے رہے۔

FOLLOW US