جنرل باجوہ کی ٹیم نےامریکہ سے دوستی کی غلطی کو سدھارنا شروع کر دیا ،پاکستان اب اپنی ایک گولی بھی ضائع نہیں کرے گا،۔پاک فوج بڑی سخت ہو چکی،اب تو ہیلر ی بھی مانتی ہیں کہ۔۔۔مغربی تھنک ٹینک کے نئے انکشافات

   
   

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کا جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈاکٹرائن امریکی دھمکیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو مشرف تصور کر کے غلطی کی۔برطانیہ کے معروف تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی زیر کمان پاک

فوج امریکی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور جنرل پرویز مشرف کے دور کے مقابلے میں زیادہ پْر اعتماد ہے۔برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق باجوہ ڈاکٹرائن میں واضح کردیا گیا ہے کہ اب پاک فوج کو نہیں بلکہ دنیا کو مزید اقدامات کرنا ہیں، دہشت گردی کے خلاف مسلسل مہمات اور مشرقی سرحد کے حالات نے فوج کو پہلے سے زیادہ سخت جان بنا دیا ہے۔رائل یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق روس، چین، ترکی اور ایران پاکستان کے دفاع کے لیے سامنے آ چکے ہیں اور امریکا اسلام آباد پر اپنی گرفت کھو چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ نے جنرل باجوہ کو پرویز مشرف سمجھ کر غلطی کی ہے جو امریکی دھمکی پر ڈھیر ہو گئے تھے، جبکہ جنرل باجوہ نے امریکا کی تمام دھمکیوں اور درخواستوں کا ڈٹ کر جواب دیا ہے اور یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات کرنے کا وقت اب ختم ہو چکا ہے

۔رپورٹ کے مطابق افغان جنگ میں کردار ادا کرنے والے امریکا کے اسلام آباد میں سابق اسٹیشن چیف ملٹ بیئرڈن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اعتراف کرتی ہیں کہ افغان مسئلے کی ذمہ داری صرف پاکستان پر ڈالنا درست نہیں، پاکستان نے افغانستان سے متعلق اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں اس لیے پاکستان کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ حقیقت سے روگردانی کے مترادف ہے۔برطانوی تھنک ٹینک میں کہا گیا ہے کہ اب پاک فوج امریکی فوجی امداد میں کٹوتی اور سرحد پار سے امریکی کارروائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیےپوری طرح تیار ہے، جو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔رائل یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 2018 کے آغاز کے بعد پاکستان کو امریکا کی نہیں بلکہ امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہے، اور امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا بیان بھی اس کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاک فو ج کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ اس کے بغیر امریکی فوج زمین سے گھرے ہوئے افغانستان میں اپنا اسلحہ بھی نہیں پہنچا سکتی۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ٹوئٹ سے اگر کچھ ہوا ہے تو وہ یہ کہ پاکستان کو یہ احساس ہو گیا کہ گزشتہ 70 سال تک امریکا پر اعتبار کر کے اس نے غلطی کی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy