لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی جانب سے اپنے دوست اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا جہاز استعمال کیے جانے کے بعد اب سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے بھی پرائیویٹ جہاز استعمال کرنے کا انکشاف ہواہے۔ عمران خان پر اپنی ذاتی استعمال کےلئے سرکاری جہاز میں سفر کرنے کے بھی الزامات عائدکیے گئے تھے۔
تاہم نواز شریف کے لئے استعمال ہونے والے طیارے کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ یہ پنجاب حکومت کی ملکیت ہے۔ اس بارے میں ایک صحافی فاخر درانی نے نوازشریف کے ایک جہاز سے اترنے کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقات کی ویڈیوشئیر کی جس کے ساتھ انھوںنے یہ سوال کیا کہ اگر عمران خان پر سرکاری جہاز کا استعمال حرا م ہے تو نوازشریف کےلئے سرکاری جہاز کا استعمال کیسے حلا ل ہو گیا؟ تاہم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے لودھراں جانےلئے جو جہاز استعمال کیا ہے وہ پنجاب حکومت کا نہیں ہے بلکہ ان کے داماد راحیل منیر ہے ۔ مریم نواز کے اس جواب کے بعد صحافی فاخر درانی کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔