Thursday December 12, 2024

سرعام پھانسی کامطالبہ ۔۔۔وزیرقانون پنجاب نے زینب کے والدین کوخوشخبری سنادی

لاہور (ویب ڈیسک) معصوم زینب کے قاتل کو 4 بار سزائے موت اور قید کی سزا ملنے کے بعد زینب کے والدین کی جانب سے سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ دہرایا جا رہا ہے جس پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مجرم عمران کو سزا میں قانون کے تقاضے پورے کئے گئے ہیں جبکہ اسے عبرت کا نشان بنانے کے فیصلے پر سب متفق ہیں۔ عمران کی سرعام پر پھانسی پر نظرثانی ہو سکتی ہے اور اس مطالبے پر غور کیا جا سکتا ہے تاہم سرعام پھانسی دینے کے فیصلے سے پہلے عدالتی رہنمائی درکار ہو گی۔

FOLLOW US