لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کئ مجرم کو انسداد دہشتگردی عدالت نے چار بار سزائے موت، عمر قید ، سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک نے قصور کی سات سالہ بچی زینب کے قتل کے مجر م کو 15فروری کو اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا جس کے تحت مجرم کوچار بار سزائے موت، عمر قید ، سات سال قید کی سزا جبکہ مجموعی طور پر 32لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔ دی گئی سزا میں اغوا،
قتل ، اور لاش کو چھپانے کی دفعات شامل ہیں۔ مجرم کو سزا ملنے پر زینب کے والدنے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ زینب کی والدہ نے مجرم کو اسی جگہ پھانسی پر لٹکائے جانے کا مطالبہ کیا ہے جہاں سے بچی کو اغوا کیا گیا