تحریک انصاف کا MNAایسی حرکتوں میں ملوث نکلا کہ خود پی ٹی آئی کارکن اس کے خلاف اکٹھے ہو گئے۔۔کپتان سے انتہائی سخت مطالبہ کر ڈالا

   
   

بنوں ( مانیٹرنگ ڈیسک )انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ایف آر ز کے کارکن اپنے ہی ممبر قومی اسمبلی پر برس پڑے ، ایم این اے قیصر جمال آفریدی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ایف آر ز کے صدر جمال وزیر ، یار گل خان ، امان اللہ خان ،فضل محمود خان ، کلیم اللہ ، الم زار خان ، واحب رحمان ، حمید اللہ و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک

انصاف ایف آر کے ممبر قومی اسمبلی قیصر جمال نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کی دھجیاں اُڑا ئیں پارٹی کو ایف آر بنوں تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے کیونکہ وہ پارٹی کے مفاد میں نہیں بلکہ اپنوں کو نوازنے پر تلے ہو ئے ہیں سینیٹ کے آنے والے انتخابات میں بھی اپنے قریبی رشتہ دار سابق سینیٹر رزاق آفریدی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے اُنہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ایم این اے جماالدین کیساتھ گٹھ جوڑ شروع کر رکھا ہے اُنہوں نے الزام لگایا کہ بھی کام یا مسئلے کے حل کیلئے جب بھی ہم کارکن ان کے پاس جاتے ہیں تو کھلم کھلا جواب دیا جاتا ہے مجھے پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ بلکہ میں نے اپنے کروڑوں روپے خرچ کرکے الیکشن جیت کر ممبر منتخب ہوا ہوں مظاہرین نے کہا کہ ایف آر میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں تعلیمی شرح نچے درجے تک آ گیا ترقیاتی فنڈز ہڑپ کر لئے عمران خان نے اسلام آؓباد دھرنے کے موقع پر اپنے ممبران اسمبلی سے اجتماعی استعفے پیش کرنے کو کہا کہ تو اس وقت بھی وہ انکاری تھے مظاہرین نے چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ایم این اے کے پارٹی مخالف سرگرمیوں کا نوٹس لیں اور ان کی رکنیت معطل کرکے ایف آر ز میں پی ٹی آئی کی ساتھ کو بحال کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy