Thursday January 2, 2025

پاکستان اپنی 70سالہ تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزرنے والا ہے۔دنیا کے 37ملک مل کر وطن عزیز کے خلاف کیا کام کرنے والے ہیں؟؟انتہائی خوفناک انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار جاوید چودھری کا کہناہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین دو ر سے گزر نے والا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے ایک پروگرام میں انھوںنے انکشاف کیا کہ ایف اے ٹی ایف نامی ایک تنظیم جس میں دنیا کے 37مضبوط ترین ملک شامل ہیں ،پیرس میں اپنا ایک 6 روزہ

اجلاس منعقد کرے گی جو 18سے 23فروری تک جاری رہے گا۔امریکہ کی یہ خواہش ہے کہ اجلاس میں وہ رکن ممالک کو اس بات پر آمادہ کرے کہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کر دیا جائے ۔واچ لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جن کے بار ے میں یہ یقین ہو کہ یہ ممالک دہشتگردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ ایسے ممالک پر غیر ملکی مالی امداد اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں جبکہ ان ملکوں کو سفارتی محاذوں پر بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑتا ہے۔اتنا طے ہے کہ اگر ایسا ہو گیا تو پاکستانی معیشت کو بہت بڑا جھٹکا لگے گا۔ امریکہ نے اس بارے میں برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کی حمایت پہلے ہی حاصل کر لی ہے جبکہ بھارت جوکہ 1947سے ہی پاکستان کا مخالف ہے ۔ شروع دن سے ایسے ہی مواقع کی تلاش میں رہتا ہے۔اس ساری صورتحال میں ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات کیا ہیں ۔ یہ سب کو معلوم ہے ۔ اور افسوسناک بات ہے کہ نہ صرف حکمران بلکہ ملک بھر کے سیاستدان مفادات اور اقتدار کی لڑائیاں لڑنے میں مصروف ہیں۔ ۔ شروع دن سے ایسے ہی مواقع کی تلاش میں رہتا ہے۔اس ساری صورتحال میں ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات کیا ہیں ۔ یہ سب کو معلوم ہے ۔ اور افسوسناک بات ہے کہ نہ صرف حکمران بلکہ ملک بھر کے سیاستدان مفادات اور اقتدار کی لڑائیاں لڑنے میں مصروف ہیں۔

FOLLOW US