Saturday December 21, 2024

میں اسرائیلی وزیر اعظم کا دوست اور بھارت کا خیر خواہ ۔۔۔۔ محمود اچکزئی کا ایسا بیان جاری کہ ہر کوئی چونک اٹھا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ رہنما پختون خوا ملی عوامی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت کا معاملہ قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سینٹ انتخابات کی منڈی لگی ہے، اس کو زیر بحث لایا جائے، دنیا ہنس رہی ہے، بعض ٹیکنو کریٹس کی ڈگریوں کا بندوبست کرنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ تو ہورہی ہے ٹی وی پر کہا گیا کہ

محمود غدار ابن غدار ابن غدار ہے۔ لارڈ نذیر نے کسی کو کہا کہ محمود اچکزئی انڈیا گیا ہے اور نیتن یاہو سے ملا ہے لیکن میں اس وقت یہاں موجود تھا۔ میں ان سب کو جانتا ہوں کہ ان کے والدین گوروں کے گھوڑے پالتے رہے ہیں ہم وطن فروش اور ضمیر فروش نہیں ہیں۔ سینٹ انتخابات کے حوالے سے منڈی لگی ہوئی ہے جس طرح بکریاں بکتی ہیں اس طرح منڈی لگی ہوئی ہے ایسے لوگ کھڑے کئے گئے ہیں کہ جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ افواہیں ہیں کہ جن لوگوں کی ڈگریاں نہیں ہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ ان کی ڈگریوں کا بندوبست کرو۔

FOLLOW US