Wednesday January 22, 2025

پاک فوج کی سعودی عرب روانگی ۔۔ سب سے بڑی خبر ۔۔ چیئر مین سینیٹ کی وزیر دفاع کو ہنگامی ہدایت ۔۔ کیا ہونے والاہے ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیر کو پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کے لئے فوجی دستے بھجوانے کے اعلان پر ایوان کو اعتماد میں لیں. جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے فوجی دستے سعودی عرب بھجوانے کا اعلان کیا ہے.یہ پارلیمان کی

مشترکہ قرارداد کی نفی ہے.جس پر چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ہدایت کی کہ وزیر دفاع پیر کو سعودی عرب فوجی دستے بھیجنے کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیں۔

FOLLOW US