Tuesday October 22, 2024

گرج چمک کیساتھ بارش ،شہری تیاری کرلیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ مزید بارش اور

پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 57، اسلام آباد 52، منگلہ 36، خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں 56، مالم جبہ 46 اور دیر میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ 3، مری 1 اور پاراچنار میں 0.5 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور پاراچنار میں منفی 5، مالم جبہ منفی 4 اور استور میں منفی 03 ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US