Saturday July 27, 2024

اگر نواز شریف کانام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تو اس کے کیا خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں؟؟؟ملکی سیاستدان نے چونکا دینے والا بیان دےڈالا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے دنیا کی بڑی مسلم ریاست کو ایٹمی قوت بنانے والے کروڑوں پاکستانیوں کے منتخب لیڈر ، ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کو جمہوری تاریخ کا افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا مطلب بائیس کروڑ پاکستانیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان سیاسی مخالفین کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہونے دیں گے۔ عوام کا وزیر اعظم عوام کی قوت سے انتقام کی توپوں کا رخ موڑے گا۔ ملکی سیاست کو ایسے رخ میں موڑاس جا رہا ہے جہاں سیاست اور جمہوریت کے لئے تمام دروازے بند نظر آرہے ہیں اس کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ملک بھر میں موجود کارکن اپنی قیادت کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر پاکستان کی سیاست اور جمہوریت بچانے کا فریضہ ادا کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اپنی قیادت کی حفاظت اور ملک میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے پہلے سے زیادہ متحد اور متحرک ہو رہے ہیں ۔ ہم پاکستان کو کمزور اور عوام کی حاکمیت کے تصور کو ماند نہیں پڑنے دیں گے۔ پاکستاں کا حصول ایک عظیم سیاست دان محمد علی جناح کی قیادت میں سیاست دانوں نے ممکن بنایا اور دور حاضر کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںسیاست دان ہی ملک کی حفاظت بھی کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت خصوصا میاں محمد نواز شریف ماضی میں بھی انتقام اور احتساب کا نشانہ بنتے رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے ہمیشہ سرخرو ہو کر عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ ملک کی سیاسی قوتیں اس سنگین صورتحال پر متحد نہ ہوئیں تو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کسی کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے۔ ملک کی محب وطن قوتوں اور حقیقی جمہوریت کے علمبردار سیاسی رہنمائوں کو

FOLLOW US